ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 21 ؍جون کے بعد لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمی کا امکان

کرناٹک میں 21 ؍جون کے بعد لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمی کا امکان

Wed, 16 Jun 2021 13:27:54    S.O. News Service

بنگلورو، 16؍ جون (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے منگل کے دن اشارہ دیا کہ 21؍ جون کو کووڈ۔19 رہنما ہدایات کا نفاذ ختم ہونے کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں مزید نرمی لائی جاسکتی ہے۔ 

ریاست میں اَن لاک کے آئندہ مرحلے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ منگل اور چہارشنبہ کے دن صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہم آئندہ کا فیصلہ کریں گے۔ صورتحال بہتر ہونے کے سبب اہم لاک ڈاؤن کے پابندیوں میں مزید نرمی لاسکتے ہیں۔ 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی کووڈ۔19 ٹکنیکل مشارورتی کمیٹی ( ایس ایس سی ) کے ماہرین ، سینئر وزرا اور افسران سے رواں ہفتے کے اختتام سے قبل صلاح و مشورہ کریں گے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ حکومت نے زیادہ کووڈ معاملات والے 11 ؍ اضلاع میں لاک ڈاؤن جاری رکھا ، اور کورونا پازیٹیو معاملات کی شرح 5 فیصد سے کم ہونے والے 19 ؍اضلاع میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل کا 14 ؍ جون  سے اعلان کیا ہے۔ 

تاہم روزانہ رات 7 بجے سے دوسرے دن 5 بجے تک  کرفیو نافذ رہے گا، اس کے ساتھ جمعہ کی رات 7 بجے تا پیر کی صبح 5 بجے تک   ہفتہ اتوار کا کرفیو جاری رہے گا۔ جن اضلاع میں لاک ڈاؤن برقرار رکھا گیا ہے، وہ چکمگلورو ، شیموگہ ، داونگیرے ، میسورو، چامراج نگر، ہاسن ، دکشن کنڑا، بنگلورو دیہی، منڈیا ،بیلگاوی اور کورگ  ہیں۔ 

کووڈ۔19 پابندیوں میں 19 ؍اضلاع میں جو ڈھیل دی گئی ہے، ان میں صبح 6 تا دوپہر 2 بجے راشن اور ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رکھنے ، آٹو ، ٹیکسی میں صرف 2 مسافروں کے ساتھ سفر کرنے ، پارکوں میں صبح 5 تا 10 بجے عوام کی داخلے کی اجازت دی ہے۔ 

یاد رہے کہ ریاستی حکومت نے 27 ؍ اپریل کو 14 ؍ دنوں کو جزوی لاک ڈاؤن  نافذ کرنے کےبعد 10؍ مئی تا 24 ؍ مئی مکمل لا ک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران صورتحال میں سدھار اور ماہرین کے مشورے پر 7؍ جون تک اور پھر 14 ؍ جون تک لاک داؤن بڑھایا گیا تھا، اب 14؍ جون سے ڈھیل دینے  کے بعد 21؍ جون کے بعد مزید رعایتیں کرنے کا وزیر اعلیٰ نے اشارہ دیا ہے۔ امکان ہے کہ 21؍ جون کے بعد رات   کا کرفیوں ہٹایا جائے ، یا کرفیو کے اوقات 9 یا 10 سے کیا جائے ۔


Share: